(خراج عقیدت – سید نجف حسین زیدی(گڈو بھائی

کرب و بلا کے واسطے محو بکا رہا
جب تک رہا وہ رونق فرش عزا رہا

دو ماہ کی عزا سے کہاں تھی عزا تمام
ہر اک شب جمعہ سر ماتم کھڑا رہا

بیبی ع ہر اک گواہ ہے کہ بیمار تھا مگر
حاضر غم حسین ع میں وہ با خدا رہا

دیکھا ہے کتنی بار جو ساتھی نہ آسکے
تنہا وہ اپنی ذات میں ‘حلقہ’ بنا رہا

داغ عزا سے قبر میں ساطع ہوا جو نور
اک سینہء سیاہ سے اندھیرا مٹا رہا

لینے ‘نجف’ کو آئے تو ہوں گے نجف سے وہ
وہ کھیر جو غدیر پہ خود بانٹتا رہا

آصف گماں قوی ہے خبر آئے خلد سے
‏دو بھائی روبرو ہوئے۔۔ ماتم بڑا رہا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *